نصیر آباد: زیرِ زمین چھپایا گیا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
نصیر آباد میں زیرِ زمین چھپایا گیا 8 کلو وزنی بارودی مواد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں بچ جانے والا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد اور بیٹریاں گوٹھ حمید خان میں ویران مقام پر چھپائی گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد کسی تقریب میں تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کی اطلاعات تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ناکارہ بنا دیا بارودی مواد
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔