دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں لیکن دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں صدر پاکستان آصف علی زردری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے،
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں، صدر مملکت بلوچستان کے پارلیمانی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزیدپڑھیں:امرود بیچنے والی خاتون کا اضافی رقم لینے سے انکار، اسکی خود داری نے بہت متاثر کیا، پریانکا چوپڑا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے خواہاں ہیں، صدر آصف علی زرداری
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعے کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سعودی سفیر سعودی عرب صدر آصف علی زرداری ملاقات؎ نواف بن سعید المالکی