یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
یوم پاکستان (23 مارچ) کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان ڈے کے موقع پر حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا ہے۔’ ’پاکستان– قوسِ قزح کے رنگ‘ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘ خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوم پاکستان: خصوصی ملی نغمہ ’پوچھے جو نام کوئی‘ جاری کر دیا گیا
نئے ملی نغمے کا پیغام، ایک دل، ایک جان اور ایک پاکستان ہے، نئے ملی نغمے کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ نیا ترانہ دلوں کو گرما گیا ہے۔
یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب پایہ تکمیل کی راہ پر گامزن ہوا تھا۔
پاکستان کو بنانے میں بےشمار قیمتی جانوں کی قربانی دی گئی اوریوم پاکستان ہمارے انہی اپنوں کو یاد کرنے کا ایک بہانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 78 واں یوم آزادی، ملک بھر کی فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی، جگہ جگہ آتش بازی
یوم پاکستان پر ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ دوبارہ سے جنم لیتا ہے اور ملک کو بری نظر سے بچانے کی دعا ہر لب پہ ہوتی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے ہرکونے میں 1940 سےشروع ہونے والے قربانیوں اور انتھک محنت کے سفرکو یاد کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23 مارچ we news نیا قومی ترانہ یوم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیا قومی ترانہ یوم پاکستان یوم پاکستان
پڑھیں:
پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی... پاکستان کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق قرارداد کی شدید مذمت سابق صوبائی وزیر نوبزادہ محسن علی خان بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم