کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحری کرنے سرجانی ٹاؤن پہنچ گئے، اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اس عہدے پر آئے تو حالات یہ تھے کہ لوگوں کو چھت تک میسر نہیں تھی، اور اب وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم نے ان دعوؤں کو حقیقت میں بدل کر دکھایا ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیے، لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی کراچی میں ایک رات بھی نہیں گزاری، اور ان سے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو آجائے، اسے بھولا نہیں کہتے۔

انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے کارکنان کو واپس آنے کی دعوت بھی دی۔  کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اب اس ملک کو نکموں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں اس ملک سے بھاگنے دیا جائے گا۔

اپنے خطاب کے دوران گورنر سندھ نے مزید کہا کہ انہیں تین سال سے سکون کی نیند نہیں آئی، جب سڑکیں ٹوٹی ہوں، بجلی اور گیس کی فراہمی میں مشکلات ہوں اور روزگار نہ ہو، تو گورنر کیسے آرام سے سو سکتا ہے؟

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدر آباد میں 50 ہزار بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جا رہے ہیں، اور انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سانگھڑ، میر پور خاص اور لاڑکانہ جیسے علاقے بھی آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کریں گے، اور وہاں آئی ٹی کا جال بچھا دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ وہ عوامی گورنر ہیں اور انہیں عوام کی خدمت پر فخر ہے، کیونکہ وہ ان کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے گورنر کامران خان ٹیسوری کو عوامی انداز کا سراہا انکا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے 1986 والی ایم کیو ایم واپس آرہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم گورنر سندھ پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ اور ان

پڑھیں:

گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، نقصانات کا جائزہ لیا اور موقع پر جاری امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، ضلعی صدر ملک وزیر اعوان علی چوہان کے علاوہ سیکڑوں کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جس حد تک ہو سکا، ہم اس عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔'' انہوں نے تسلیم کیا کہ سیلاب کے باعث علاقے میں شدید نقصان ہوا ہے اور حکومت اس کا مداوا ہر ممکن طریقے سے کرے گی۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت متاثرین کے ساتھ ضرور تعاون کرے گی۔ اس کے بعد سرکٹ ہائوس میں تمام اداروں اور پیپلز پارٹی کے ورکر کی ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہر حد تک تعاون کرنا ہے کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑنا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کی صدر مملکت کو 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد
  • ہمیں سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہے، علیمہ خان
  • گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
  • گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
  • چانسلر/گورنر سندھ کی وائس چانسلرز سے ملاقات، "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت
  • گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا خط
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 
  • شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی