چہل دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی درخواست پر لاگو ہونے والی 6 ماہ کی پابندی (کولنگ آف پیریڈ) کو ختم کرتے ہوئے فیملی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ درخواست پر جمعرات تک فیصلہ سنائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مادھو جمدار کی سنگل بینچ نے کہا کہ بھارتی کرکٹر 21 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شرکت کرنا ہے، اس لیے درخواست کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔
یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما نے رواں برس 5 فروری کو فیملی کورٹ میں باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی، انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ 6 ماہ کی پابندی ختم کی جائے کیونکہ وہ باہمی رضامندی سے طلاق لینا چاہتے ہیں۔
تاہم فیملی کورٹ نے 20 فروری کو ان کی درخواست مسترد کردی تھی، بعدازاں دونوں نے ہائیکورٹ کے فیملی کورٹ میں فیصلے کیخلاف اپیل کی تھی۔
ہندو میرج ایکٹ کے تحت ہر جوڑے کو طلاق دیے جانے سے پہلے 6 ماہ کی پابندی (کولنگ آف پیریڈ) سے گزرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ اختلافات کو ختم کیا جاسکے۔
ہائی کورٹ کے جسٹس جمدار نے ان کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا چونکہ درخواست گزار چہل 21 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے فیملی کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ آج (20 مارچ) تک ان کی طلاق کی درخواست پر فیصلہ سنائے۔
واضح رہے کہ چہل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کریں۔
دوسری جانب اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر یوزویندر چہل کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی۔
دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اداکارہ نے اس بات کی تردید کی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اہلیہ دھناشری ورما طلاق کی درخواست یوزویندر چہل درخواست پر فیملی کورٹ
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔