ایمازون کا 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔ یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا، جو کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے)
ایمیزون نے اپنے Try Before You Buy لباس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی بنیادی خدمات پر زیادہ توجہ دی جا سکے۔یہ چھانٹیاں ایمازون کے سی ای او اینڈی جیسی کی نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد فیصلہ سازی کو تیز اور کمپنی کو زیادہ موثر بنانا ہے۔ یاد رہے کہ ایمازون نے COVID-19 کی وبا کے دوران اپنی افرادی قوت میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے کا
پڑھیں:
مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا،یوٹیلٹی سٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،حکام نے کہاکہ ابتک یوٹیلیٹی سٹورز کے 2237ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیاگیا،
جی ایم یوٹیلٹی سٹورز نے کہاکہ گزشتہ مالی سال 38ارب روپے سے زائد سبسڈی دی گئی تھی ،رواں مالی سال کیلئے مختص 60ارب کی سبسڈی نہیں ملی ۔