وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری و سربراہ ٹاسک فورس سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سرکاری میڈیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سعودی کاروباری اداروں کو زراعت، ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار، وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے بھی شرکت کی۔
سعودی وفد میں سعودی وزارتِ سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سرمایہ کاری ٹاسک فورس کے لیے
پڑھیں:
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
اسلام آباد:پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔
پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ پولینڈ، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد بھیجے گا۔
سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔