شہباز شریف مستعفی ہوں، نئے الیکشن کروائے جائیں: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مستعفی ہوں اور نئے الیکشن کروائے جائیں۔
اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی کاعالم دیکھیں کہ اجلاس شروع ہوا اور کوئی متعلقہ وزیر موجود نہیں تھا۔
انہوں نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلایا اس کا نتیجہ کیا نکلا؟
کل کا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں تمام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، رہنما پی ٹی آئی
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اجلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اپنے لیڈر تک تو رسائی دیں، ان کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ بس پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز کو زد و کوب کیا جائے اور انہیں تنگ کیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں ورکرز مختلف جیلوں میں ہیں اور ان کے خلاف مزید کیس بنائے جا رہے ہیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہمارے ہاں جرگوں کا رواج ہے اور ساتھ میں دوست ممالک کو ساتھ ملا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دورے کے دوران انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔
جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کہیں شدید تو کہیں طوفانی بارشوں کے سبب جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جس کے پیشِ نظر عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔
رواں سال مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر اور موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔