انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی جائیداد
پڑھیں:
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹوعدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔