آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کےجواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔
 گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.                
      
				
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کہا کہ
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔