بڑے عرصے بعد لاہور میں رات کو ستارے نظر آرہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ بڑے عرصے بعد لاہور میں ایسا موسم دیکھ رہا ہوں کہ رات کو ستارے نظر آ رہے ہیں، سب کو شاباش، یہ آپ سب کی محنت کا ثمر ہے۔
عدالت میں واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت دیگر لاء افسران پیش ہوئے۔ واسا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دو لاکھ واٹر میٹر لگانے کے لیے پی این ڈی کو سمری بھیج دی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ سمری پر جلد عملدرآمد کروایا جائے۔
جسٹس شاہد کریم نے گلبرگ میں ٹریفک کے مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار ہزار کاریں اتنی چھوٹی جگہ پر ہوں تو آلودگی کی کیا صورتحال ہوگی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ گلبرگ میں موجود اسکولوں کے سامنے کی جگہ کو درست کیا جائے۔ وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ گلبرگ کے اسکولوں کے لیے ٹریفک کو ون وے کیا گیا ہے اور لاہور کے 82 مقامات پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہتا ہے۔
ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پودے لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ گلبرگ کے اسکولوں میں روزانہ تین سے چار ہزار گاڑیاں آتی ہیں، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ بار بار کہتا ہوں کہ بسوں کی پالیسی پر عملدرآمد کرائیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ٹریفک پولیس کا کام اسکولوں کی ٹریفک کو کنٹرول کرنا نہیں ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس شاہد کریم نے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
اسلام آباد (صغیر چوہدری )سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ برقرار ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے سی ڈی اے کی جانب سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نےجسٹس محسن اختر کیانی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جبکہ عدالت نے سی ڈی اے کی تحلیل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ۔۔ جبکہ ڈویژن بنچ نے سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وکیل کے مطابق سی ڈی اے کے پاس رائٹ آف وے ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار موجود ہے پیل کنندہ کے وکیل کے مطابق سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا سے زیادہ ریلیف دیا۔ واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے کچھ عرصہ قبل سی ڈی اے کو تحلیل کرکے ایم سی آئی میں ضم کرنے کا حکم دیا تھا اور کہا،تھا کہ اب یہ نظام عوام کے منتخب نمائندوں کو چلانا چاہئیے ۔
Post Views: 6