کوئٹہ:

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ  انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو بھی آج دوسرا دن ہے۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ  سے 10 روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے  کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔

دوسری جانب کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق  شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 بجے کے بعد معطل کی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری حکام کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس کے بعد

پڑھیں:

ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال

---فائل فوٹو 

بلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔

ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس معطل
  • اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل
  • کیا جنرل فیض نو مئی کے ٹرائل کا سامنا کرینگے؟
  • لندن ہائیکورٹ، عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر شہریوں سے دھوکا دہی، پی ٹی اے نے خبردار کر دیا