وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔

لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کے لیے بڑے خطرات ہیں۔ موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈ کا نظام لائیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پرآئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ ہوا، ہم قابل عمل منصوبے تیار نہیں کر سکے اور امداد استعمال نہیں کر سکے، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا، وزارت خزانہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آلودگی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، آلودگی پر قابو پانا ہمارے لیے اصل چیلنج ہے، پاکستان کا واٹر سائیکل متاثر ہوا ہے، ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، ٹائم فریم کو کم کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنر شپ پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے، فنانسنگ کے ساتھ استعداد کار کو بہتر بنانا ہوگا، ہمیں کلائمیٹ کے لیے مفید منصوبے لانے ہوں گے۔

بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا  تھا  آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہیں، مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب موسمیاتی تبدیلی آئی ایم ایف سے کا کہنا تھا کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت؟ وفاقی وزیر کا دلچسپ تبصرہ

 

وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے عمران خان کے بیٹوں کے آمد کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں؟ بانی کے بیٹوں کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی حکومت میں آنے کی دعوت دی وہ نہیں آئے مگر اب مجھے علم نہیں وہ حکومت میں آرہے ہیں یا نہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو انتظامی امور میں مسئلہ ہے، وہ چاہتے ہیں انتظامی امور میں ان کا عمل دخل ہو، ہم نے پہلے ہی ان کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہوئی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں، ہمیں معلوم ہے اور قوم کو بھی بتانا چاہتے ہیں عمران خان کو جن پاکستان مخالف قوتوں کی سپورٹ حاصل ہے انہی قوتوں کے ساتھ ان کے بیٹے رابطے کررہے ہیں جو عمران خان کی طرح ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس عدالتوں میں ہیں، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں،عمران خان کو اپنے کیسز کا سامنا کرنا ہوگا اور قانون انصاف کے تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت سن لے اس نے ہمارا پانی روکا تو اسے جنگ تصویر کیا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت کے ساتھ اس وقت تک تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا۔
رانا تنویر حسین نے  کہا کہ زرعی انقلاب کے لیے وزیر اعظم نے بہت سی ہدایات دی ہیں، ہم چاہتے ہیں کسان کو تمام سہولتیں ملیں، معیاری رجسٹرڈ بیج اورکھاد ملے، عوام دیکھیں گے اگلے چھ ماہ میں زرعی انقلاب کے اثرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلیے وزیر خزانہ واشنگٹن روانہ
  • اسرائیل کو تسلیم کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • وزیر خزانہ پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے امریکا روانہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت
  • پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے پھرامریکا روانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
  • وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
  • بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ
  • عمران خان کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت؟ وفاقی وزیر کا دلچسپ تبصرہ