پارا چنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ‘جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز’ نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جوائنٹ ٹیم نے ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر گیراجز، پی اے اے کی رہائش گاہ، جنریٹر روم، اور دیگر آپریشنل سہولیات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد ٹیم کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر (DC) پاراچنار سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاراچنار ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ پارا چنار ائیرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے 6 اور پی آئی اے کے 2 ارکان پر مشتمل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاراچنار ایئرپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاراچنار ایئرپورٹ
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
فوٹو: فائلنجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔