سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہوگئے۔
سرگودھا میں تھانہ لکسیاں کے قریب قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
پشاور:شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔
ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔
بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔
سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔