مجھے ’پسوڑی‘ گانا پسند نہیں: جگنو محسن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور صحافی سیدہ میمنات محسن المعروف جگنو محسن نے اپنے بیٹے علی سیٹھی کے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
جگنو محسن کا دنیا بھر میں دھوم مچانے والے گانے ’پسوڑی‘ سے متعلق دیا گیا بیان وائرل ہو گیا۔
معروف صحافی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں علی سیٹھی کے دنیا میں آنے سے قبل بہت میوزک سنتی تھی، میں اپنی گاڑی میں ہمیشہ قوالی، راگ اور خیال لگا کر رکھتی تھی، میرے دونوں بچوں کے کانوں میں سب سے پہلے موسیقی ہی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی 7 سال کی عمر تک ان کے ساتھ خالص پنجابی ہی بولی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج علی سیٹھی گانے گا سکتا ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بیٹے گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے کے گانے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔
جگنو محسن نے انٹرویو میں بتایا کہ جب گانے ’پسوڑی‘ نے بلین ویوز ہِٹ کیے تو علی سیٹھی نے مجھے کہا کہ امی مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا نہیں پسند، میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ ہاں بیٹا مجھے یہ ’پسوڑی‘ نہیں پسند، مجھے تو روایتی گانے پسند ہیں۔
یاد رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جسے یوٹیوب میوزک پر 1 ارب مرتبہ سنا گیا۔
پسوڑی پنجابی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مصیبت کے ہیں۔
یہ گانا 2022ء میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14 ویں سیزن میں ریلیز ہوا تھا۔
اس گانے کو 2022ء میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ بھی کیا گیا تھا۔
گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کر لی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک طنز آمیز ٹویٹ کے ذریعے ایک اہم صوبائی عہدیدار پر خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں طالبان کو ماہانہ چندہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک اہم صوبائی عہدے دار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔
محسن نقوی کے اس بیان پر ابھی تک صوبائی عہدیدار یا حکومتی حلقوں کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پشاور میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردوں کیخلاف اب ڈرون استعمال نہیں ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی صورت فیڈرل فورس کو صوبے میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، میرے صوبے کے حوالے سے محسن نقوی کو فیصلے کرنے کی کوئی اجازت نہیں۔