سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگردگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی ، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور ، بہاول نگر اورفیصل آبادمیں کیے گئے جس دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا جب کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اورپرائمہ کارڈ برآمدکرلیے گئے۔
دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر ، مقصود خان ، عمیر ، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی:اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت انصار علی اور طلحہ عرف صدام کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق انصار علی ماضی میں محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے چکا ہے تاہم اسے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انصار علی اس سے قبل پولیس پر حملے کے ایک واقعے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق دوسرا گرفتار ملزم طلحہ عرف صدام متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور دونوں ملزمان گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گینگ چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران چوری شدہ سوزوکی آلٹو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔