غزہ، 48 گھنٹوں کے دوران مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 634 اور زخمیوں کی تعداد 1,172 ہو چکی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023ء سے جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 49,747 ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 634 اور زخمیوں کی تعداد 1,172 ہو چکی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023ء سے جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 49,747 ہو چکی ہے۔ جب کہ 113,213 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی ہو چکی ہے کی تعداد
پڑھیں:
سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسرگودھا میں کانڈیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔