متحدہ عرب امارات: پولیس نے رمضان میں 127 گداگر گرفتار کرلیے، 50 ہزار درہم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے رمضان کے وسط تک 127 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں دبئی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار گداگروں کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد ہوئے ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویشٹی گیشن نے دبئی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے کارروائی کی۔
حکام نے کہاکہ انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
حکام نے بتایا کہ رمضان کے دوران انسداد گداگری کے لیے کاررواوئیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سکیورٹی پلان بنایا کیا گیا ہے، ان علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس دبئی پولیس گداگر گرفتار متحدہ عرب امارات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس دبئی پولیس گداگر گرفتار متحدہ عرب امارات وی نیوز دبئی پولیس
پڑھیں:
کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
کراچی:ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کے دوران جنگل بوائے برانڈ کی ویڈھ منشیات برآمد کر لی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق، یہ کارروائی منظم منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی تھی، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سلیمان اور علی میمن شامل ہیں، جنہوں نے منشیات کی ترسیل کے لیے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی تھی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے ایک رکن اسمبلی سے کرائے پر لی گئی تھی اور اس کا استعمال منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے کیا جا رہا تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں منشیات کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کارروائی کے دوران گاڑی کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جو کہ جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کے ساتھ چل رہی تھی۔