Islam Times:
2025-04-25@09:52:31 GMT

مریم نواز کی سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

مریم نواز کی سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں، سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے، سپیشل بچوں کیلئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی جاری۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عید گفٹ دینے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبہ نے اظہار مسرت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں، سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے، سپیشل بچوں کیلئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سپیشل بچوں کیلئے سپیشل بچوں کو مریم نواز کی کو عید گفٹ

پڑھیں:

انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا

لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔

مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا