حزب الله نے باضابطہ طور پر اسرائیل پر راکٹ حملے کی تردید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں حزب الله کا کہنا تھا کہ دشمن نے صرف ہماری سرزمین کو نشانہ بنانے کی خاطر یہ بے بنیاد دعویٰ گھڑا۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح صیہونی رژیم نے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کو بنیاد بنا کر لبنان کے مختلف حصوں پر حملہ کر دیا۔ جس کے جواب میں اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل پر کسی بھی حملے کی تردید کر دی۔ حزب الله نے کہا کہ دشمن نے صرف ہماری سرزمین کو نشانہ بنانے کی خاطر یہ بے بنیاد دعویٰ گھڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے پر کاربند ہیں۔ ہم اسرائیل کی اشتعال انگیزی کو روکنے کے حوالے سے اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ ہم بیروت کو دوبارہ سے آگ میں جھونکنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ جنوبی لبنان میں جو کچھ آج ہوا یا 18 فروری سے جاری ہے وہ لبنان کے خلاف جارحیت اور اس ملک کو نجات دینے کے منصوبے کو دھچکا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز
تہران : ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے اسرائیلی کی جوہری تنصیبات اور امریکا، یورپت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات سے متعلق حساس دستاویزات ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی اور اس سے ایران کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کو ملنے والی اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد بے نقاب کردی جائیں گی۔
اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی جوہری تنصیبات، دفاعی صلاحیت اور اس کے امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیش بہا خزانے کی منتقلی وقت طلب اور سیکیورٹی درکار تھی، منتقلی کا طریقہ کار بدستور خفیہ ہوگا لیکن دستاویزات بہت جلد جاری کردی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حجم کے اعتبار سے دستاویزات کو ہزاروں میں بتایا جائے تو کم ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، مزید 108 فلسطینی شہید اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم