پشاور:

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2025 کا نمائشی میچ پشاور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈییٹرز اور پشاور زلمی پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیڈرز کے درمیان نمائشی میچ 8 اپریل کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹ کر کے زلمی فینز کو میچ کے حوالے سے خوشخبری سنائی 
اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ نمائشی میچ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے ائندہ ایڈیشن کے میچ کے لیے راہ ہموا ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں پشاور زلمی

پڑھیں:

شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ایّر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

شریاس ایّر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • پشاور KPK کابینہ کی تشکیل پر عمران خان کی ہدایات نظر انداز؟
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ
  • گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: دوسرا ٹی20 آج لاہور میں، مہمان ٹیم کو سیریز میں برتری
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف