چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا وینٹیان میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا وینٹیان میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان میں منعقد ہوا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔
شن ہائی شیوںگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کے دروازے مزید وسیع ہوں گے۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اور وسیع تر کوریج کے حامل جامع بین الاقوامی میڈیا گروپ کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ مربوط مواصلات اور تکنیکی اختراع میں اپنے عالمی سطح کے فوائد کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چین کی جدید کاری، نئے دور میں چین کی تکنیکی اختراع اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے مواقع کا اشتراک کیا جا سکے ۔شرکاء نے ملک کی حکمرانی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تجربے، چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو وسعت دینے، چین اور لاؤس کی “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کےموضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، اس کی مثال کینیڈا میں ہونے والے خالصتان کے رہنما کا قتل ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ احتجاج بھارت کی ایمبیسی کے باہر ہوتے ہیں، ان کے اپنے ملک میں ریاستیں علیحدگی پسند تحریکیں چلا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کرے۔ مودی جو ’بچر آف گجرات‘ ہے یہ کشمیر میں بھی دہشتگردی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بھارت پہلگام چوہدری پرویز اقبال لوسر کشمیر مودی