دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، میڈیا نمائندگان اور قونصل خانے کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قونصل جنرل حسین محمد نے قومی پرچم کشائی سے کیا۔ اس موقع پر صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں حسین محمد نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جو 14 اگست 1947 کو حقیقت بن گیا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم سماجی اور معاشی ترقی کے میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اتحاد، یقین اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کی

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، مقررین تقریب
  •    تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ