آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے کہا ہے کہ مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل، اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پر 1 اپریل 2025 سے جائیداد کے خریداروں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے، بشرطیکہ اس کی تحریری منظوری آئی ایم ایف سے حاصل کی جائے۔
اب آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر بیان دیا ہے کہ اس نے جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر اتفاق نہیں کیا۔
آئی ایم ایف نے پہلے ہی تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب اس نے ایف بی آر کی جائیداد کے شعبے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی آخری درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب، پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی کہ صوبے گندم کی خریداری میں مداخلت نہیں کرینگے۔
آئی ایم ایف نے موجودہ 7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت میں کلائمیٹ فنانس کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو کہ ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت پیش کی جائیگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شرح کم کرنے سے انکار ا ئی ایم ایف نے لین دین
پڑھیں:
گوگل نے 200 ملازمین کو فارغ کردیا، اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی وجہ کیا بنی؟
اس سال اب تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی تنظیمی ڈھانچے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
لیکن اس تیزی کی قیمت بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے، اور کئی کمپنیوں نے اپنے وسائل اے آئی پر مرکوز کرنے کے لیے ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔
گوگل بھی اپنے اے آئی منصوبوں، خصوصاً جیمنی اور اے آئی اوورویوز کو بہتر بنانے میں مصروف ہے، مگر دیگر بڑی کمپنیوں کے برعکس اس نے حال ہی میں ایک مختلف سمت اختیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
اطلاعات کے مطابق، گوگل نے محنت کشوں کے حقوق اور خراب کام کرنے کے حالات پر بڑھتے تنازع کے بیچ سینکڑوں اے آئی ورکرز کو برطرف کر دیا۔
امریکی جریدے وائرڈ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، اگست میں 200 سے زائد کنٹریکٹرز کو اچانک نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
یہ ورکرز مختلف آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے ذریعے بھرتی کیے گئے تھے اور گوگل کے اے آئی منصوبوں میں بنیادی کردار ادا کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟
ان کی ذمہ داریوں میں اے آئی کے جوابات کا تجزیہ کرنا، انہیں دوبارہ لکھنا، درجہ بندی کرنا اور سسٹم کو درست اور ہموار رکھنے کے لیے فیڈ بیک دینا شامل تھا۔
اہم کردار ادا کرنے کے باوجود ان میں سے بیشتر کو کم معاوضہ اور خراب کام کرنے کے حالات کا سامنا تھا، مثال کے طور پر، گلوبل لاجک کے ذریعے بھرتی ہونے والے ’سپر ریٹرز‘ کو فی گھنٹہ 28 سے 32 ڈالر دیے جاتے تھے۔
جبکہ اسی نوعیت کا کام کرنے والے دوسرے کنٹریکٹرز کو صرف 18 سے 22 ڈالر فی گھنٹہ ملتے تھے، ان میں سے کئی ملازمین نے شکایت کی کہ انہیں نہ تو ملازمت کی کوئی ضمانت تھی اور نہ ہی بنیادی سہولتیں میسر تھیں۔
مزید پڑھیں: ’گوگل اے آئی خلاصہ گلے پڑگیا‘، آن لائن ٹریفک متاثر ہونے پر ببلشرز کا احتجاج
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب ورکرز نے خراب حالات کے خلاف آواز بلند کی اور یونین سازی پر غور شروع کیا۔ تاہم، گوگل نے اس پر ناپسندیدگی ظاہر کی اور سوشل میڈیا پر حالاتِ کار پر بات کرنے والے ملازمین کو وارننگ دی۔
جلد ہی اچانک برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بعض ملازمین کو بتایا گیا کہ یہ فیصلے ’پروجیکٹ کم کرنے‘ کی وجہ سے کیے گئے ہیں، جبکہ ٹیم کے کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں غیر حقیقی اہداف دیے جا رہے تھے جو دباؤ میں اضافے کا باعث بنے۔
گوگل کا موقف ہے کہ یومیہ ورکنگ کنڈیشنز کی نگرانی اس کے کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز کی ذمہ داری ہے، تاہم متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ پالیسیوں نے انہیں کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا۔
یہ برطرفیاں اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ اے آئی کی صنعت اب بھی انسانی محنت پر انحصار کرتی ہے، مگر اس محنت کو اکثر وہ قدر نہیں دی جاتی جس کی وہ مستحق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹیفیشل انٹیلیجنس اے آئی ٹیکنالوجی گوگل