33ٹن گندم گل سڑ گئی، عوام غیر معیاری اور خراب آٹا کھانے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
گلگت (نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک گلگت کے گودام میں موجود 32890 کلوگرام گندم گل سڑ گئی۔ محکمہ کے حکام نے ناقابل استعمال اور بوسیدہ گندم کو تلف کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔ جبکہ گلگت میں عوام غیر معیاری اور خراب آٹا کھانے پر مجبور ہیں زرائع کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ گلگت ریجن کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن نمبر ۔ نوٹیفکیشن نمبر CR-1(13)/DCS&T/2024-25 کے مطابق آر ایس ڈی گلگت میں پڑی 32890 کلو گرام گندم ناقابل استعمال اور بوسیدہ ہوچکی ہے۔ ناقابل استعمال اور بوسیدہ گندم کو تلف کرنے کے لئے محکمہ زراعت’محکمہ تحفظ ماحولیات’ کمشنر گلگت ریجن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے دوسری جانب گلگت اور گردونواح کے علاقوں میں گندم و آٹے کے حصول کے لئے عوام ترس رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے حکام کی غیر زمہ دارانہ اور غفلت کے باعث ہزاروں کلوگرام گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہوگئی ہے۔ گلگت میں عوام کے لئے غیر معیاری آٹا فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیٹ درد کی بیماریاں عام ہیں عوامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کو خراب کروانے کے قبیحہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے
مزیدپڑھیں:کرینہ کپور بھی راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہشمند؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل
لاہور (این این آئی محکمہ موسمیات نے 20ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔درجہ حرارت 26سے 29ڈگری، نمی 60فیصد اور بارش 27ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں۔