خیبر پی کے پولیس تنخواہوں میں اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کو موصول، افسروں کو لاکھوں، سپاہیوں کو چند سو ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق سمری وزیراعلیٰ آفس کو موصول ہوگئی۔ تنخواہوں میں اضافہ اس طرح کیا گیا ہے کہ افسران کو لاکھوں اور سپاہیوں کو چند سو ملیں گے۔ آئی جی کا 3 لاکھ 75 ہزار جبکہ سپاہی کی تنخواہ میں صرف 758 روپے اضافہ ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمری کے مطابق فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪، نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، ایف ای ڈی سے رئیل اسٹیٹ لین دین میں نمایاں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی ایف ای ڈی ہٹانے کی منظوری دے چکے ہیں، عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشن سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اعداد و شمار نہیں ملے، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں بجٹ کے بعد تبدیلی ہوگی۔
فی الحال جائیداد پر CGT، CVT، ایڈوانس ٹیکس اور 7E ٹیکسز عائد ہیں، ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20٪ ٹیکس، 2.5 کروڑ سے زائد جائیدادوں پر لاگو ہیں۔