وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کےساتھ ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری شامل ہے جبکہ کابینہ وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2025 پر غور کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا اضافی چارج سونپنے سے متعلق وفاقی کابینہ فیصلہ دے گی، وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں بہتری کے پروگرام پالیسی، پروگرام ٹو کی تکمیل پر غور ہوگا۔
Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025
اجلاس کے ایجنڈے میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کے ذریعے کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری شامل ہے جبکہ 11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کی منظوری
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت صنعت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سائٹ کو ایک جدید صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے صنعتی پارکس کے قیام پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے برآمدات پر مرکوز صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں کاروبار کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔