خواتین پر حملہ آخری حد‘ شریف اور زرداری خاموش ہیں‘ اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پرخواتین پر تشدداوربے حرمتی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر حملہ آخری حد‘ شریف اور زرداری خاموش ہیں،ہماری بیٹیاں سڑکوں پرگھسیٹی جارہی ہیں‘ آپ خاموش اور اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں، زرداری صاحب ، شریف صاحب ، میں کبھی نہیں بھولوں گا جب مریم نواز اور فریال تالپور کو سرعام رسوا کیا گیا تب ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے کیونکہ ہمارے لئے عزت سب سے پہلے ہے اور عورتوں پر حملہ ہماری آخری حد ہے، ہم نے ہمیشہ عورت کی عزت پر سیاست سے بالاتر ہو کر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا لیکن آج میری بیٹیاں سڑکوں پر دوپٹے کے بغیر گھسیٹی جا رہی ہیں اور آپ نہ کہ خاموش ہیں بلکہ اس گناہ میں برابر کے شریک بھی ہیں یہ کبھی نہیں بھولوں گا یہ ایک بلوچ کا وعدہ ہے ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
ہارون اختر خان — فائل فوٹووزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔
وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔