گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے کاشتکار کیلئے گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹ کے بعد گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کرگندم اگاؤ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں ۔
پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں کس معروف پاکستانی کھلاڑی کا بیٹا بھی شامل ہے؟ دلچسپ انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ گندم اگاؤ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لئے 57 ہزار 733 سے زائد کاشکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21 ہزار 496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے ۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو پچپن ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب میں رواں سال پانچ لاکھ 60 ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے ۔ تین ماہ میں تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مفت ٹریکٹر
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔