عید کے بعد پی ٹی آئی سے کیسی خبریں آئیں گی؟ فیصل جاوید نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
فیصل جاوید— فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی،
فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے، مجھے عمرہ کے لیے نہیں جانے دیا جا رہا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ آج کے دن 1992ء میں پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا، پاکستان نے واحد ون ڈے ورلڈ کپ بانیٔ پی ٹی آئی کی قیادت میں جیتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل جاوید نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
راکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟
معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔
انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9)
سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران انہیں معلوم ہوا کے ان کی گردن سے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں 75 سے بھی زیادہ بلاک تھیں اس لئے انہوں نے فوری سرجری کروائی۔
واضح رہے کہ گردن کی اینجیو پلاسٹی ایک کم تکلیف دہ طبی عمل ہے، جو ان افراد پر کیا جاتا ہے جن کی گردن کی شریانوں میں رکاوٹ یا تنگی پائی جتی ہے خاص طور پر وہ شریانیں جو دماغ کو خون پہنچاتی ہیں۔
اس طریقہ کار کا مقصد فالج یا عارضی فالج (منی اسٹروک) کے خطرے کو کم کرنا ہوتا ہے، جو شریانوں میں تنگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔