حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیاکہ ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جبکہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زیادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلہ دیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 40 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ بالترتیب 3 ہزار 497 روپے اور 2 ہزار 998 روپے میں فروخت ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی تھی۔
مزیدپڑھیں:جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، خواجہ آصف