اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) یو این ایڈز کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ونی بیانیما نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ، جو اس پروگرام کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ تھا، کی طرف سے امداد میں اچانک تخفیف ''تباہ کن‘‘ ہو گی۔

ایچ آئی وی کا علاج: سائنس کے مشکل ترین اہداف میں سے ایک

انہوں نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا، ''آپ ان فوائد کو کھونے کی بات کر رہے ہیں، جو ہم نے گزشتہ 25 سالوں کی محنت سے حاصل کیے ہیں۔

یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔‘‘ ایڈز سے چھ ملین سے زیادہ اضافی اموات

ونی بیانیما نے کہا، ''اگر امریکی امداد بحال نہ کی گئی اور اس کی جگہ دوسری فنڈنگ ​​نہ دی گئی، اورچونکہ ہم نے دوسری حکومتوں کی جانب سے اس خلا کو پر کرنے کے وعدوں کے بارے میں کچھ نہیں سنا، تو اگلے چار سالوں میں مزید 63 لاکھ انسان اس بیماری سے ہلاک ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

‘‘

ایڈز کے خاتمے کے لیے یہ سال فیصلہ کن ہو گا، اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ امدادی وسائل روکے جانے کا نتیجہ اس بیماری کے پھیلاؤ میں 2023 کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کی صورت میں نکلے گا جب اس سے 600,000 اموات ہوئی تھیں۔

بیانیما نے مزید کہا کہ ''اضافی طور پر 8.

7 ملین نئی انفیکشنز‘‘ کا خدشہ ہے۔

یو این ایڈز کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ایڈز کی وبا اس سطح پر واپس آسکتی ہے، جو 1990ء کی دہائی کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا، ''صرف ان ممالک میں نہیں جہاں اب یہ مرض مرتکز ہو گیا ہے، افریقہ کے کم آمدنی والے ممالک میں، بلکہ ان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جنہیں ہم مشرقی یورپ، لاطینی امریکہ میں کلیدی آبادی کہتے ہیں۔‘‘

بیانیما کا کہنا تھا، ''ہم اس بیماری میں ایک حقیقی اضافہ دیکھیں گے۔ ہم اسے واپس لوٹتے ہوئے دیکھیں گے، اور ہم لوگوں کو اسی طرح مرتے ہوئے دیکھیں گے جس طرح ہم نے انہیں 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں مرتے دیکھا تھا۔

‘‘ امریکہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ارب پتی ایلون مسک امریکہ کی طرف سے دی جانے والی دیگر ممالک اور اداروں کے لیے امداد سمیت وفاقی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کر رہے ہیں۔

ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے فنڈنگ ​​میں کمی کے فیصلے نے اندرون اور بیرون ملک مظاہروں کو جنم دیا ہے۔

بیانیما نے وائٹ ہاؤس سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سمجھ بوجھ سے کام لینے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے کہا، ''امریکہ کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی فنڈنگ ​​کو کم کرنا چاہتا ہے، لیکن جان بچانے والی امداد کو اچانک ختم کر دینے سے تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘

یو این ایڈز کی سربراہ نے کہا، ''ہم اس پر دوبارہ غور کرنے اور خدمات کی فوری بحالی، زندگی بچانے والی خدمات کی بحالی پر زور دیتے ہیں۔‘‘

ادارت: مقبول ملک

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیانیما نے انہوں نے ایڈز کی نے کہا کے لیے

پڑھیں:

جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔

جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم ملک وقاص کو بھی گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے ’گولڈن فٹبال ٹرائل‘ کے نام سے ایک جعلی فٹبال کلب رجسٹر کرایا ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا حصہ ہوں گی

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وقاص علی کی گرفتاری ملک میں انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

ہر ’کھلاڑی‘ نے سہولت کار کو کتنے پیسے دیے؟

ایف آئی اے کے گوجرانوالہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ منتظم نے ہر شخص سے تقریباً 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام 22 افراد کو پیشہ ور کھلاڑیوں کی طرح برتاؤ کرنے کی تربیت دی گئی تھی اور انہیں جعلی دستاویزات فراہم کی گئی تھیں۔

یہ ’کارنامہ‘ واقعہ نہیں

ملزم وقاص نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے جنوری 2024 میں بھی 17 افراد کو اسی طریقے سے جاپان بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال بڑی تعداد میں پاکستانی بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی راستوں سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے کچھ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے اور مہاجرت کے مؤثر نظم و نسق کے لیے اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ پاکستان میں ’پاکستان اقوام متحدہ نیٹ ورک آن مائیگریشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔

یہ اقدام عالمی فریم ورکس بشمول ایجنڈا 2030 برائے پائیدار ترقی اور گلوبل کمپیکٹ برائے محفوظ، منظم اور باقاعدہ مہاجرت کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جاپانی شہر میں روزانہ صرف 2 گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تجویز زیر غور

مذکورہ مشترکہ پروگرام انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مہاجرت کے خلاف قومی کوششوں کو ایک منظم، جامع اور مربوط حکومتی و سماجی حکمتِ عملی کے تحت سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کی جعلی فٹبال ٹیم جاپان جاپان سے ڈی پورٹ ڈی پورٹ ہونے والے گرفتار

متعلقہ مضامین

  • سیلاب زدہ علاقوں میں شدید انسانی بحران، عالمی برادری امداد دے: اقوام متحدہ
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، خواجہ آصف
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • امریکہ کی ایماء پر غزہ شہر پر اسرائیل کے زمینی حملے کا آغاز
  • امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
  • امریکی انخلا ایک دھوکہ
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف