آسکر جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، بمباری سے مزید 61 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
آسکر جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، بمباری سے مزید 61 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، جہاں خیمہ بستیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کرلیا، جس سے ہزاروں فلسطینی محصور ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گئے، جن میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب، مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے والے فلسطینی فلم ڈائریکٹر حمدان بلال پر مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، 15 کے قریب فوجی وردی میں ملبوس اسرائیلی آبادکاروں نے حمدان کے سر اور پیٹ پر تشدد کیا اور ان کے گھر پر دھاوا بول دیا، جہاں فرش پر خون بکھرا ہوا تھا۔
فلسطینی ہدایتکار یووال ابراہم کے مطابق، جب حمدان کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تو اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے انہیں گاڑی سے اتارا اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔
واضح رہے کہ حمدان بلال نے اپنی ڈاکیومینٹری “NO OTHER LAND” میں مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں پر حملوں اور جبری بیدخلی کو بے نقاب کیا تھا، جسے 2024 کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی ا بادکاروں
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔