چین نے چاند پر ریڈیو دوربین نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چین حالیہ برسوں میں خلائی تحقیق کے متعدد منصوبوں پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے اور وہ جلد ہی انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔
اب چینی سائنسدانوں نے چاند کے دور دراز حصے پر ایک ریڈیو دوربین نصب کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ چاند کا وہ حصہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تیاری 2030 کی دہائی میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ یہ دوربین 7,200 تار انٹینا پر مشتمل ہوگی جو تتلی جیسی شکل میں 30 کلو میٹر کے رقبے پر محیط ہوگی۔
چاند پر رکھے جانے سے یہ ریڈیو دوربین سائنسدانوں کو مختلف کائناتی اسرار کا مطالعہ کرنے میں مدد دے گی کیونکہ اس میں زمینی سگنلز کی مداخلت سے پاک سیاروں، کہکشاں اور بلیک ہول کے ریڈیو سگنلز کا بلا روک ٹوک مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
اس دوربین کی تعمیر کا آغاز بالترتیب 2026 اور 2028 میں چین کے Chang’e 7 اور Chang’e 8 مشن کے ساتھ شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ دوربین چین کو ایسے نئے سیارے دریافت کرنے میں مدد دے سکتی ہے جو انسانی رہائش کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔ یہ کائنات کی ابتدا کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔