تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہواو ں
پڑھیں:
کراچی میں 8 سے 11 جولائی کے دوران مون سون کی دوسری بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 8 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق آج کراچی میں آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں خصوصاً کراچی پر بھی نظر آ سکتے ہیں۔
انجم نذیر کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا امکان موجود ہے، جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور قریبی علاقوں میں آج سے لے کر 5 جولائی تک بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں مون سون کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہیں، اور آئندہ ہفتوں میں ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔