عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کب شروع ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ قریب آ گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے مبارک سفر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 دن بعد کیا جائے گا اور یکم مئی سے یہ مرحلہ شروع ہو گا جبکہ حج پروازوں کا مکمل شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہو گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
اسلام آباد (محمد ارسلان سے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 11 نومبر 2025 سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔پہلا میچ منگل 11 نومبر کو، دوسرا جمعرات 13 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی قیمتیں عوام کی سہولت کے مطابق رکھی گئی ہیں۔ جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی اسٹینڈ کا ٹکٹ 500 سے 600 روپے تک رکھا گیا ہے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 700 سے 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس کی فی سیٹ قیمت 8 ہزار سے 12 ہزار روپے اور فیر اینڈ باکس کی فی سیٹ قیمت 6 ہزار سے 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شائقینِ کرکٹ اپنے ٹکٹ آن لائن ویب سائٹ *pcb.tcs.com.pk* سے یا ملک بھر کے *TCS ایکسپریس سینٹرز* سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سیریز پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کو مزید مضبوط کرے گی جبکہ شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔