امید ہے حکومت شہری سندھ سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی، امین الحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
خصوصی گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میئر ہو، وزیراعلی ہو یا کوئی وزیر، جو بھی کوئی بات کرتا یا دعوی کرتا ہے، اس پر کہیں عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایم کیو ایم اس طرز عمل کے باوجود سمجھتی ہے کہ شہر کے مفاد کے لیے پی پی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت سے امید ہے کہ وہ شہری سندھ سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی اور اسی بنیاد پر ایم کیو ایم وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ خصوصی گفتگو میں امین الحق نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے 31 مارچ تک کراچی و حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز کے لیے 15 ارب ریلیز ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے وہ اپنی بات کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 17 سالہ دور حکومت میں کراچی و حیدرآباد دشمنی و بے حسی کھل کر سامنے آ گئی ہے، انھوں نے اپنے دور اقتدار میں شہری سندھ کو کچھ نہیں دیا، یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی شہری سندھ کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ امین الحق نے کہا کہ میئر ہو، وزیراعلی ہو یا کوئی وزیر، جو بھی کوئی بات کرتا یا دعوی کرتا ہے، اس پر کہیں عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایم کیو ایم اس طرز عمل کے باوجود سمجھتی ہے کہ شہر کے مفاد کے لیے پی پی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہونا چاہیئے۔انہوں نے پارٹی کے فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم میں سارے فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، مستقبل میں جو فیصلہ ہوں گے وہ خالد مقبول اور مرکزی کمیٹی مل کر کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم امین الحق کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔