یمن نے ہمیشہ استکباری طاقتوں کو تباہ کیا، مہدی المشاط
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں یمن کی سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سعودی بادشاہت خطے کی امن و سلامتی کیلئے کئے گئے وعدوں میں سچی ہے تو وہ ان معاہدوں پر عمل کرے جو جامع اور مستقل امن کا باعث بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کو مخاطب کرتے ہوئے یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے کہا کہ ہمارے خلاف تمہاری جنگ نئی نہیں کیونکہ دیگر حوالوں سے ہم کئی دہائیوں سے تم سے پنجہ آزماء ہیں۔ بہرحال ہم امریکہ سے مقابلے کے لئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کافر ٹرامپ سے کہتا ہوں کہ جس نے بھی تمہیں یمن کو تسخیر کرنے کا مشورہ دیا اس نے تمہیں بحران میں دھکیلا ہے۔ انسانی تاریخ میں یمن، استکباری طاقتوں کے لئے قبرستان رہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی بادشاہت خطے کی امن و سلامتی کے لئے کئے گئے وعدوں میں سچی ہے تو وہ ان معاہدوں پر عمل کرے جو جامع اور مستقل امن کا باعث بنیں۔ مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی عرب، یمن سے بیرونی فوجیوں کی واپسی اور محاصرے و جارحیت کے خاتمے ذریعے امن کے مقدمات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب امن کا خواہاں ہے تو اسے چاہئے کہ وہ یمن کے قیدیوں، معاوضوں کی ادائیگی اور تعمیر نو کے مسائل کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی حمایت میں اپنے اقدامات جاری رکھیں گے۔ امریکی حملے ہمیں فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ آج دنیا پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ امریکہ کو کسی کی فکر نہیں بلکہ وہ دوسروں کے مفادات کو نشانہ بنانے کے چکر میں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-5
واشنگٹن (آن لائن)وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔