جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔
چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لیے صدر مملکت کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا نوٹیفکیشن جاری
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔
وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لیے بطور چیئرمین این آئی ار سی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ورکشاپ میں شرکت کیلیے لندن جانے سے انکار
این آئی آر سی 1972 میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، جس کو انڈسٹری کے ٹریڈ یونین اور قومی سطح کے ٹریڈ یونین اور فیڈریشنز کے رجسٹریشن کے مسائل حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں، کمیشن کو تمام اداروں میں غیر منصفانہ لیبر پریکٹس کے معاملات کو اٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان جسٹس ریٹائرڈ شوکت شوکت عزیز صدیقی
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔