کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، بولان میل ہفتے میں 7 روز چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، حملے میں نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے، ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں، اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں، ہم چھٹی ایٹمی طاقت ہیں، اس لئے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کی بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ٹرین پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا، ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطح پر فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے حملے میں ملوث بہت سے دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک، ورثا کا تشدد کا الزام

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے حنیف عباسی

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد