پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ بھی شکست، پاکستان 1-4 سے سیریز ہار گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ بابر اعظم 8ویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 میں پاکستان کو کوئی بولر شامل نہیں۔

آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی حاصل کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

پاکستان کے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کی بدولت 11 درجے ترقی پاکر 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم پاکستان ٹی20 پلیئرز فاسٹ بولر محمد رضوان نئی رینکنگ جاری نیوزی لینڈ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ٹی20 پلیئرز فاسٹ بولر محمد رضوان نیوزی لینڈ وی نیوز نیوزی لینڈ کے کے مطابق

پڑھیں:

سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ کی دو جامعات ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

 سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں تقرریاں چار برس کے لیے کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر نازلی حسین کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی تھی، جنھوں نے 74.80 نمبر لیے تھے۔

ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 جب کہ ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر لیے۔ تاہم ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔ 

لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی گئی تھی، انھوں نے 71.83 نمبر حاصل کیے۔ 

ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے 65.60 اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ نے 64 نمبر حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر نازلی حسین اور ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
  • افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر
  • سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر
  • بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع کا سخت ردعمل