قاھرہ غزہ میں جنگبندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، مصری صدر
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور قتل و غارتگری کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" نے کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات کی یقینی دہانی کرواتا ہوں کہ قاھرہ فلسطین کے جائز حقوق کی حمایت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ہماری تمام تر توجہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور بعد کے معاملات پر ہے۔ انہوں نے مصر کے دوستوں اور عالمی اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حملوں کو بند کروانے کے لئے سرگرم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور قتل و غارت گری کا خاتمہ ضروری ہے۔ مختلف چیلنجز کے مقابلے میں عبدالفتاح السیسی نے مصری قوم کی استقامت و ثابت و قدمی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مصری عوام کی ہمدردی قابل احترام ہے۔ مصری عوام نے اس سے پہلے بھی کئی بحرانوں کو ثابت قدمی سے جھیلا ہے۔ انہوں نے مصری عوام کے باہمی اتحاد کو چیلنجز پر غلبہ پانے کا اہم ہتھیار قرار دیا۔ دوسری جانب مصری فارن منسٹر "بدر عبد العاطی" نے آج فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ "محمد مصطفیٰ" سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی پٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر اور قطر کی کوششوں کا ذکر کیا۔ یاد رہے کہ عرب ذرائع ابلاغ نے رواں ہفتے سوموار کے روز غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر میں وسیع مشاورت کی خبر دی۔ مصر نے امریکی ضمانت سے تمام قیدیوں کی رہائی اور صیہونی فوج کی فلسطینی علاقوں سے واپسی کے ٹائم ٹیبل کی تجویز پیش کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر
منگل کے روز امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں اسرائیل ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ منگل کے روز امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، لیکن صورتحال اب بھی جمود کا شکار ہے، خاص طور پر اسرائیلی افواج کی رفح میں کارروائیوں کی وجہ سے، جس کے نتیجے میں مصر سے انسانی امداد کا ایک اہم راستہ بند ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری روبیو کے ساتھ ملاقات میں آل ثانی نے غزہ اور شام کی صورتحال پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں تعمیر نو کے عمل کے لیے اقتصادی پابندیوں میں نرمی پر زور دیا۔