Islam Times:
2025-07-05@01:08:15 GMT

کوئٹہ سے ٹرین سروسز کل سے بحال ہونگی، حنیف عباسی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

کوئٹہ سے ٹرین سروسز کل سے بحال ہونگی، حنیف عباسی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشتگرد جہاں ہونگے انکا پیچھا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ جعفر ایکسپریس جمعرات کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور جمعہ کو کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا، جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے۔ ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں، اس لیے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چھٹی ایٹمی طاقت ہیں۔ اس لئے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ٹرین پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا۔ ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد دو روز میں ٹریک کو فعال کردیا گیا تھا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ آپ نے کبھی سنا کہ راولپنڈی میں کوئی بلوچ مارا گیا ہو۔ پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حنیف عباسی نے

پڑھیں:

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل 

سٹی 42:  ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل  ہوگیا 
 ریلوے حکام  کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے،  ریلوے حکام 
انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب  روانہ کیا جائے گا،

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی خدشات، کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا
  • جعفرایکسپریس کوسکیورٹی خدشات پرجیکب آباد میں روک لیا گیا
  • پاکستان ریلوے کا نیا اعلان، ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر
  • ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر
  • خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی
  • لاہور تا کراچی ٹرین شیڈول تبدیل، کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
  • حنیف عباسی کی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر تنقید
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل 
  • کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے جارہے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ