میئر کراچی والوں کا دل نہ دکھائیں ورنہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
خیال رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز گورنر کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شترمرغ کی کڑھائی کھلانے، آئی فون بانٹنے اور کھوکھلے وعدے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، گورنر کراچی کی بہتری چاہتے ہیں تو اپنی جماعت کی جانب سے کی گئی چائنا کٹنگ کی زمینیں واپس دلوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ بہت کچھ بول سکتے ہیں، لیکن خاموش ہیں، میئر ان کا مذاق اڑالیں، وہ انہیں معاف کرتے ہیں، بس کراچی والوں کا دل نہیں دکھائیں، ورنہ اللّٰہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل میں گورنر نے کہا کہ سندھ میں اگر روڈ بنوانی ہوں، دیگر کام کروانے ہوں تو انہیں اختیار دیا جائے۔
خیال رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز گورنر کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شترمرغ کی کڑھائی کھلانے، آئی فون بانٹنے اور کھوکھلے وعدے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر کراچی کی بہتری چاہتے ہیں تو اپنی جماعت کی جانب سے کی گئی چائنا کٹنگ کی زمینیں واپس دلوائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میئر کراچی
پڑھیں:
اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔
عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔