لوئر دیر:

خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  اور برف باری ہوئی، جس کے بعد نالوں میں طغیانی آ گئی اور پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر میں شہری علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری  ہے۔ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، عشیرئی درہ ،جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اُدھر دریائے پنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے  جب کہ بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔  برف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں  کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ شدید ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں چترال میں بھی بعض مقامات پر گاڑیاں پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد  مقامی انتظامیہ اور ٹریفک حکام نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چترال میں اپر چترال ریشن، زئیت، کاری، استارو، ریچ کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی سے بونی مستوج روڈ بلاک ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عید الفطر کی آمد پر لوگوں وک مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالائی علاقوں علاقوں میں ہوگیا ہے کے ساتھ

پڑھیں:

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟

لاہور:

محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے، بارشیں آلودگی اور ایئرکوالٹی انڈکس کم ہونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی جبکہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی ہوگی۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطباق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

ترجمان کے مطابق دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • پاکستان میں سردی نے انگڑائی لے لی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری
  • “ژالہ باری کی سرد چپ”
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • دیر اور سوات میں موسلادھار بارش و ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی