باغ ہمیشہ سے میری ترجیحات میں شامل رہا ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سٹیزن فورم باغ کے ایک نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ باغ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ یہاں پر ایک نئے دور کا آغاز ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ باغ کو گزشتہ حکومتوں نے دانستہ طور پر پسماندہ رکھا لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ باغ کو جس طرح میں نے اپنے دور حکومت میں جب میں وزیراعظم تھا تو میں نے باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے دیے، ایجوکیشن پیکج دیا، 11سو سے زائد نوجوانوں کو روزگار دیا، میونسپل کارپوریشن دی اسی طرح آئندہ بھی باغ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں حکومت سے بھی باغ میں جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے بات کروں گا۔ باغ ہمیشہ سے میری ترجیحات میں شامل رہا ہے اور میں اپنے طور پر بھرپور کوشش کروں گا کہ باغ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ یہاں پر ایک نئے دور کا آغاز ہو۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں باغ میں سٹیزن فورم باغ کے ایک نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹیزن فورم باغ کے وفد میں خواجہ طاہر رفیق، سید فاروق شاہ، شیخ مشتاق، مشتاق کاکزئی، شجاعت ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے۔
بعد ازاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے وفد نے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن باغ کے وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ اعظم حیدر، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ شجاعت ایڈووکیٹ، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ، بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ اب بھی وکلاء اس سلسلے میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا موثر اور اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ جہاں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں وہاں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا رول ادا کر سکتے ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی مہم کو تیز کرنا ہو گا۔ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہم سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر کے بھارت کے ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر سکتے ہیں کیونکہ بھارت اس وقت کمزور پوزیشن پر آ چکا ہے۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء کی اہمیت معاشرے میں کلیدی نوعیت کی ہوتی ہے، وکلاء عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے کیونکہ کوئی بھی قوم آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے۔ وکلاء برادری آئین و قانون کی بالادستی کے قیام کے لئے معاشرے میں فیصلہ کن رول ادا کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے لئے اپنا باغ کے کہ باغ
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تاخیر کی وجہ ہے جبکہ آزاد کشمیر حکومت کا 80 فیصد ترقیاتی بجٹ ابھی خرچ ہونا باقی ہے۔
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی 2026 میں ختم ہو رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2026 میں انتخابات کرائے جائیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کا مطالبہ تسلیم کیا جاتا ہے تو انتخابات سے 2 ماہ قبل جنوری ہی میں نئی حکومت اختیارات سے محروم ہو جائے گی جبکہ دسمبر اور جنوری میں پیپلزپارٹی مطلوبہ سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسمبلی کی مدت پوری کرنے پر اصرار ڈیڈلاک کی مبینہ وجہ ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر چکی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
مزید :