محسن نقوی کی پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی، اور دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں تین پاکستانی شہید ہو گئے، 4 پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ 17 سویلین بھی زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے: چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
اس موقع پر وزیر داخلہ نے ملک میں داخلی سیکیورٹی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری شجاعت محسن نقوی وزیر داخلہ