چین کثیر الجہتی کے لیے بہت مضبوط حمایت کر رہا ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چین کثیر الجہتی کے لیے بہت مضبوط حمایت کر رہا ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل گائی رائیڈر نے ، جو چین کے دورے پر ہیں اور پہلی بار بوآؤ ایشیائی فورم میں شرکت کر رہے ہیں ، چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔
انٹرویو میں انہوں نے عالمی ترقی میں چین کے کردار کی مکمل تصدیق کی اور کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں چین کی مسلسل قیادت کے منتظر ہیں۔رائیڈر کے خیال میں آج دنیا گہری افراتفری کے دور میں ہے ، جغرافیائی سیاسی تنازعات یکے بعد دیگرے رونما ہو رہے ہیں، معاشی اور سماجی عدم توازن بڑھ رہا ہے، اور آب و ہوا کی تبدیلی کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے بہت شکر گزار ہیں کہ چین کثیر الجہتی کے لیے بہت مضبوط حمایت کر رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ ہم چین کی جانب سے کثیر الجہتی تعاون کے بغیر مذکورہ چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔موجودہ عالمی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں رائیڈر نے کہا کہ روس-یوکرین تنازعہ اور فلسطینی-اسرائیل تنازعہ کے علاوہ، اس وقت دنیا میں 50 سے زائد تنازعات رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امن کے بغیر ترقی برقرار نہیں رہ سکتی۔رائیڈر نے نشاندہی کی کہ چین کا گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو عالمی ترقی کے لیے چینی حل فراہم کرتے ہیں اور ان تینوں انیشی ایٹوز سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔رائیڈر نے مزید کہا کہ وہ چین میں متعدد جگہوں پر جا چکے ہیں لیکن ہائی نان کے اس سفر نے ان پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے، اور ان کے خیال میں یہ جگہ “توانائی سے بھرپور” ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کثیر الجہتی اقوام متحدہ رائیڈر نے رہا ہے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔
آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم بھی کردینے چاہیئے۔ یہ غزہ میں ہم جیسے انسانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے غزہ شہر میں ٹینک اور زمینی فوج تعینات کر دی۔
ادھر یورپی کمیشن نے بھی رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعاون ختم کردیں اور اس کے انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کریں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 65 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ دو لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔