سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمی میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائیگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تعطیلات تعطیلات کا سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسکرین گریبسپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔